23 Jan 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) آج احمد پور شرقیہ میں سیاسی میدان سجائے گی جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور دیگر رہنما جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد پور شرقیہ کے میونسپل سٹیڈیم میں جلسہ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، جلسہ گاہ میں 80 فٹ چوڑا اور 25 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیا۔
لیگی کارکنان میں قائد کے استقبال کیلئے جوش و خروش پایا جا رہا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔