پوری دنیا میں کہیں بھی کرکٹ کیساتھ ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے: جاوید میانداد
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ میں پوری دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا کہ پاکستان میں ہوتا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا، پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے کنواں نہیں، میں نے ماضی میں قومی ٹیم کی کوچنگ کی، اُنکو کرکٹر بنادیا جن کو پتہ ہی نہیں تھا۔
بانی پی ٹی آئی کے متعلق سوال پر جاوید میانداد نے کہا کہ کسی کو سزا دینے سے پہلے یہ بھی دیکھنا چاہئے کے اسکی خدمات کیا ہیں، ایک شخص نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے اگر اس سے غلطیاں ہوتی ہیں تو سزا بھی سوچ سمجھ کر دینی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو یہ سوچنا چاہئے کے چھوڑنے کے بعد انکے ساتھ کیا ہوگا ، یہ پاکستان ہے پاکستان میں بہت سوچ کر قدم اٹھانا چاہئے ، پاکستان کا وزیراعظم جو بھی بنے ملک اور کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرے۔