اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اندرونی کھینچا تانی، پاکستان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی میزبانی سے محروم

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک)اندرونی کھینچا تانی کی وجہ سے پاکستان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی میزبانی کرنے سے محروم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال نارملائزیشن کمیٹی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان جاری اندرونی کھینچا تانی  نے قومی فٹبال ٹیم اور فینز کوہوم  میچ سے محروم کردیا،اردن کے خلاف میچ پاکستان میں نہیں کھیل سکے گی۔ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کا 21 مارچ کو پاکستان اور اردن کے مابین میچ اب سعودی عرب میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں فٹبال معاملات دیکھنے والی اے ایف سی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے میچ نے تصدیق کی ہےکہ میچ اب پاکستان میں ہونا ممکن نہیں رہا۔رولز کے مطابق 21  مارچ جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فٹبال اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کی آخری تاریخ تھی جو گزر چکی ہے۔

اے ایف سی کی انسپکشن ٹیم نے فٹبال اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے آنا تھا، پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کو کئی خطوط لکھے اور بارہایاد دہانی بھی کروائی گئی لیکن کوئی رسپانس نہیں دیا۔اے ایف سی اور اردن کی ٹیم کو تمام صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔ ان کی مشاورت سے میچ کے لیے کسی نئے مقام کا انتخاب کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اسپورٹس بورڈ کاموقف ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں فلڈ لائٹس کی تنصیب تک تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے