22 Jan 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق20 جنوری کو شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کرنے والی نامور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی شادی کی نئی تصویر پوسٹ کی۔شادی کی اس نئی تصویر میں ثنا جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کے گلے لگی ہوئی ہیں اور بےحد خوش نظر آرہی ہیں، اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے کیپشن میں صرف دل والا ایموجی بنایا۔
اس پوسٹ پر اداکارہ عائشہ عُمر نے تبصرہ کرتے ہوئے ‘ماشااللہ’ لکھا اور ساتھ ہی دل والے ایموجی اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔واضح رہے کہ ماضی میں عائشہ عُمر اور شعیب ملک کے درمیان تعلقات کی افواہیں زیرِ گردش تھیں۔