اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا انوکھاردعمل،اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے کا ملبہ امپائرنگ پر ڈال دیا

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے کا سارا ملبہ ناقص امپائرنگ پر ڈال دیا۔

رپورٹ کےمطابق شہناز شیخ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جب دوسرا گول دیا گیا تو اس سے پہلے گیند نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کے پاوں سے لگ چکی تھی، ٹی وی ریفرل میں امپائر سے رجوع کرنے پر ان کی جانب سے کہا گیا کہ جس اینگل سے ریفرل لیا گیا ہے، وہاں کیمرہ نہ ہونے سے میں کلیئر نہیں ہوں۔ ایف آئی ایچ کے ایونٹس میں ایسا نہیں ہونا چاہیے،سب چیزیں واضح ہونی چاہئیں تھیں۔

ٹیم ہیڈ کوچ  نے کہا کہ اس وقت ہماری فاول ہونے کی ایپل اور ریفرل کو تسلیم کیا جانا چاہیے تھا، ایف آئی ایچ کے یہ رولز بھی ہیں کہ جس ٹیم کا میچ ہو، اس دوران اس ملک کا کوئی آفیشل ڈیوٹی نہیں دے سکتا مگر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کا ہی تھا، جو تمام چیزوں کو کنٹرول کر رہا تھا۔

شہناز شیخ کے مطابق ہمارے لڑکوں نے بہت محنت کی، جن حالات میں ہم عمان میں کھیلنے آئے وہ سب کے سامنے ہیں۔ تماشائیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ کیا لیکن اچھی پرفارمنس کے باوجود کوالیفائی کرنے سے محرومی کا دکھ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب تیسری اور چوتھی پوزیشن کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے آخری چند سیکنڈز میں گول کرکے پاکستان کو تین دو سے ہرا کر اولمپکس میں رسائی حاصل کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے