22 Jan 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم نے ذکا اشرف کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر کے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔