اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایوارڈز 2023 کے فائنل ونرز کا اعلان آج سے شروع

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آئی سی سی ایوارڈز 2023 کے فائنل ونرز کا اعلان آج سے شروع ہو گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کا اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پانچ ٹیموں کے ایوارڈز کا اعلان آج اور کل ہو گا۔

تمام پانچ ٹیموں کا انتخاب میڈیا کے نمائندوں کے ایک آزاد پینل کے ذریعے کیا جا رہا ہے جو آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی تشکیل دیتا ہے۔

آج مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان ہو گا، جبکہ مینز اور ویمنز ون ڈے ٹیمز کے ساتھ ساتھ مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کل ہو گا۔

دوسرے مرحلے میں 13 خوش قسمت کھلاڑیوں کے نام کا اعلان ہو گا جن میں راچیل فلن ٹرافی کیلئے آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر اور آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی کا اعلان کیا جائے گا، ان کیٹیگریز کا اعلان بدھ 25 جنوری اور 26 جنوری جمعرات کو کیا جائے گا۔

دی ایسوسی ایٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ایمرجنگ کرکٹرز آف دی ایئر کے فاتحین کا اعلان بھی بدھ 25 جنوری کو کیا جائے گا۔

26 جنوری کو امپائر آف دی ایئر، مینز اینڈ ویمنز ون ڈے کرکٹرز آف دی ایئر، مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ، سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی، اور دی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

یکم جنوری سے 31 دسمبر 2023 کے دوران کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لئے ایوارڈز کا اعلان ٹیمز آف دی ایئر کے بعد کیا جائے گا۔

ونرز کا انتخاب آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے ووٹوں سے کیا گیا ہے جنہوں نے آئی سی سی کی ویب سائٹ (آئی سی سی کرکٹ ڈاٹ کام) پر جا کر ووٹ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے