اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ گئیں، الیکشن 8 فروری کو ہونگے: مرتضیٰ سولنگی

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں، عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، آئین کے تحت منتخب نمائندے ملک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں عدالت سے ایک فیصلہ آیا جس سے کچھ لوگوں کو بہت تکلیف ہوئی، پارٹی کے اندر بھی جمہوریت ہونا بہت لازم ہے، پارٹی کے اندر جمہوریت نہیں ہے تو کل مصیبت آپ کیلئے بھی ہوسکتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ پارٹی میں جمہوریت نہ ہو اور آپ ملک میں جمہوریت کا جھنڈا لیکر چل پڑیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معیشت، خارجہ پالیسی، تعلیم، صحت سمیت اہم امور منشور ہوتے ہیں، سب سے پہلے 300 یونٹ فری بجلی کی بات جماعت اسلامی نے کی تھی، وعدے اور دعوے کرنا کوئی بڑی بات نہیں، وعدوں اور دعووں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے، ہمیں اپنے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں میڈیا کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، الیکشن کے حوالے سے میڈیا کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی، 18 ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے