اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے نگران وزیراعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کوسراہا۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ آپ انتہائی متحرک اورمحنتی وزیراعلیٰ ہیں، ہر کوئی آپ کے کام کی تعریف کرتا ہے، جب بھی دیکھیں آپ کام کررہے ہوتے ہیں، محسن نقوی کی قیادت میں نگران حکومت نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا۔

کرسٹن ہاکنز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ساتھ تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں اشتراک کیلئے تیار ہیں، کیلیفورنیا اور پنجاب سسٹر سٹیٹس ریلیشن شپ معاہدے کے تحت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ملاقات کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ زراعت خصوصاً گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے امریکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے الحاق کیلئے کوشاں ہیں، کیلیفورنیا کی طرز پر پنجاب میں چھوٹے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سموگ بڑا چیلنج ہے، وجوہات کا تعین بہت ضروری ہے، مختصر عرصے میں پوری کوشش کی کہ عوام کی خدمت کر سکیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے