اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا دورہ چلڈرن و جنرل ہسپتال، تعمیراتی کاموں میں سست روی پر اظہار برہمی

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے چلڈرن اور جنرل ہسپتال کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا، انہوں نے چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی، مین کوریڈور اور وارڈز میں اپ گریڈیشن کے کام معائنہ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے گراؤنڈ، پہلے اور دوسرے فلور پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور مین کوریڈور،استقبالیہ کاؤنٹرز، میڈیکل، سرجیکل، ایچ ڈی یو اور آئی وارڈز میں رکھے جدید بیڈز کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کاؤنٹرز اور وارڈز میں تعمیراتی کاموں کے معیار کی تعریف کی، دوسرے فلور پر بچوں کے لئے بنایا گیا پلے ایریا بھی دیکھا اور ایمرجنسی و دیگر وارڈز میں کام جلد مکمل کرنے کاحکم دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وارڈز کی دیواروں پر بچوں کے لئے خوبصورت پینٹنگز لگانے کی بھی  ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن کے بعد چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی اور وارڈز کو رواں ہفتے کھول دیا جائے گا، چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے والے حصے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

چلڈرن ہسپتال کے بعد وزیر اعلیٰ محسن نقوی جنرل ہسپتال پہنچے، انہوں نے اپ گریڈیشن کے کاموں میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے لیبر فورس کی تعداد میں کمی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور لیبر فورس کی تعداد بڑھانے، کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی کے داخلی دروازے کے قریب مریضوں اور لواحقین کی سہولت کیلئے میو ہسپتال کی طرز پر استقبالیہ کاؤنٹر بنانے کی ہدایت کی اور ایمرجنسی بلاک کے پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے فلور پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، انہوں نے زیر تعمیر آپریشن تھیٹرز کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کی جائے اپ گریڈیشن کا کام مقررہ وقت پر مکمل ہو، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 110 سے زائد ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے، ہسپتالوں کے 6 لاکھ سکوائر فٹ سے زائد ایریا کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پوری ٹیم یکسوئی کے ساتھ محنت کررہی ہے، پوری امید ہے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل ہوگا اور مریضوں کو ہیلتھ کیئر کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

علاوہ ازیں سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری صحت نے وزیراعلیٰ کو دونوں ہسپتالوں کے اپ گریڈیشن کے کاموں اور تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔

نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر جمال ناصر، سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور، چیئرمین پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ بھی اس موقع پر موجود تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے