اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد حارث کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کیوں نہیں کیا گیا؟پی سی بی نے وجہ بیان کردی

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر محمد حارث کولیگ کرکٹ کھیلنے کیلئے این او سی جاری نہ کرنےکی وجہ بیان کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے متعلق تفصیلی وضاحت جاری کر دی ہے ، ان کا کہناتھا کہ 100  سے زائد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا، ہم چاہتے ہیں زیادہ سےزیادہ کھلاڑیوں کو این او سی دئیےجاتے ، فخر زمان،حارث اور افتخار کو این او سی جاری نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ  محمد حارث سے میری فون پر بات ہوئی ہے پاکستان آکر ملاقات بھی کرونگا،  شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑی جن کو این او سی جاری ہوا ان کو 7 فروری تک کا وقت دیا ہےسب کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ 7 فروری تک پاکستان رپورٹ کریں اور تھوڑا وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں۔

عثمان واہلہ کا مزید کہنا تھا کہ محمد حارث اجازت لئے بغیر گئے تھے انکے این او سی کا کیس مختلف تھا،حارث 2  لیگزبھی  کھیل چکا ہے تیسری لیگ کے لئے کیس مختلف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے