21 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان نژاد برطانوی گلوکارزین ملک کے ساتھ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار زین ملک پیرس میں فیشن ویک کی تقریب میں شرکت کیلئے آرہے تھے جہاں ان کے محافظوں اور مداحوں کا ہجوم لگا ہوا تھا۔اسی دوران ان کے پیروں پر کار کا ٹائر چڑھ گیا۔
زین ملک نے مداحوں کو انسٹاگرام پر اپڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا پاؤں ٹھیک ہے اور معیاری جوتے پہننے کی وجہ سے انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔برطانوی گلوکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ 3 تصاویر بھی لگائی ہیں، ایک ان کی سیلفی ہے،دوسرے میں فیشن شو کی جھلک جبکہ تیسرے میں ان کا جوتا نمایاں ہے۔