21 Jan 2024
(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کی وجوہات قوم کے سامنے رکھنےکا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ وطن واپسی پر پریس کانفرنس کریں گے،ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ امکان ہےکہ پریس کانفرنس جمعےکو لاہور میں ہوگی۔محمد حفیظ پریس کانفرنس میں بتائیں گےکہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں پرکیوں جرمانے لگائے؟رزلٹ مثبت کیوں نہ آئے؟ بڑےکھلاڑیوں کے نمبر تبدیل کیوں کیے؟کس کو آرام دیا کس کو ڈراپ کیا؟
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست ہوئی ہے۔