21 Jan 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا کے شادی کے روز پہنے ہوئے عروسی جوڑے کی قیمت سامنے آگئی ۔
رپورٹ کےمطابقاداکارہ ثنا جاوید کو شادی کی تصاویر کیلئے ivory رنگ کی خوبصورت نیٹ کی پشواس میں ہلکے میک اپ کے ساتھ دیکھا گیا، ثنا جاویدکا خوبصورت عروسی لباس گلابی اور سلور رنگ کے امتزاج میں کٹ دانہ ، سیکوینس ، مکیش اور نقشی کے ساتھ تیار کیاگیا تھا۔
ثنا جاوید نے شادی کی اس یادگار تقریب میں معروف پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے درج ہے۔