21 Jan 2024
(لاہور نیوز) ہاکی اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔
عمان کے شہر مسقط میں ہونیوالے اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور جرمنی نے فائنل میں پہنچ کر پیرس اولمپکس کا ٹکٹ پکا کر لیا ہے جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کے پاس پیرس اولمپکس تک رسائی کا یہ آخری موقع تھا۔