اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی عثمان خان کی شاندار بیٹنگ، آئی ایل ٹی 20 کا افتتاحی میچ جائنٹس کے نام

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(لاہور نیوز) یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی 20 کا دوسرا سیزن شروع ہو گیا جس کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن گلف جائنٹس اور شارجہ واریئرز کے درمیان کھیلا گیا۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن گلف جائنٹس نے شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ کی بدولت شارجہ واریئرز کو 31 رنز سے شکست دیدی۔گلف جائنٹس نے کپتان جیمز ونس اور جیمی اسمتھ کے درمیان 5.2 اوورز میں 61 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

وینس نے 35 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اسمتھ نے 18 گیندوں پر 3 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔عثمان خان نے 18 گیندوں پر 4 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنائے ا سی طرح  جورڈن کوکس نے بھی  22 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے  32 رنز بنائے۔

شارجہ واریئرز نے مارٹن گپٹل اور جانسن چارلس کے درمیان 10.3 اوورز میں 93 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے ذریعے ہدف کا تعاقب کیا لیکن وہ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔

جیمی اوورٹن نے گپٹل کو 40 اور چارلس کو 57 رنز پر آؤٹ کیا، گپٹل نے 30 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 40 رنز بنائے، چارلس نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔بہترین کارکردگی پر جیمی اوورٹون کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے