20 Jan 2024
(ویب ڈیسک)پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اپنے سپن باولنگ کوچ ثقلین مشتاق کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق گزشتہ سال اکتوبر میں ہی ٹیم کے سپن باولنگ کوچ مقرر ہوئے تھے،تاہم اب ان کی جگہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ پارسنز ملتان سلطانز کے سپن کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔شیڈولنگ تنازعات کی وجہ سے ثقلین مشتاق عہدے سے دستبردار ہوئے ہیں۔
ان کی جگہ آنے والے ڈیوڈ پارسنز 2005سے 2007تک انگلش ٹیم کے سپن باولنگ کوچ رہ چکے ہیں اور اس وقت وہ ٹیم کے پرفارمنس ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں جبکہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں کام کر چکے ہیں۔