20 Jan 2024
(ویب ڈیسک) شاہینوں کے سابق کپتان شعیب ملک سے طلاق کی خبروں پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نےطلاق کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ یہ خلع ہے یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سےدوسری شادی کی تھی،دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔