اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انتخابی نشان کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 چیلنج

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 چیلنج کر دیا گیا۔

میاں شبیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف دیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین سے متصادم ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

درخواست گزار کے مطابق آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت پر صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جا سکتی ہے لیکن سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے، عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کو اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سکیشن 215 کو کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے