19 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بولڈ لک سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جو سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آئیں۔
مذکورہ تصاویر میں مہوش نے دو مختلف لکس اپنائے، ایک لک میں وہ سیاہ شرٹ کے ساتھ لیدر جیکٹ اور پینٹ پہنے نظر آئیں جبکہ دوسرے لک میں اداکارہ نے باتھ روب نما لباس زین تن کیا۔
مہوش حیات کے دونوں ہی لکس بولڈ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو لباس کے غلط انتخاب پر کھری کھری سنا ڈالیں۔
کمنٹ سیکشن میں صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔