(ویب ڈیسک) اداکار فہد شیخ نے جنیس ٹیسا کے ساتھ اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار فہد شیخ نے جنیس ٹیسا کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اداکارہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
فہد شیخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہ ہیں ارہم اور فبیحہ، بہت جلد آرہے ہیں۔
انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار میثم نقوی کو بھی مخاطب کیا لیکن ڈرامے کا نام یا اس سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا تاہم مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز فہد شیخ نے اداکارہ کرن حق کے ساتھ بھی بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی تھی اور اداکارہ کے کردار کا نام ’ثنایا‘ بتایا تھا۔
مداحوں کی جانب سے ڈرامے کے ٹائٹل اور پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔
اس ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ’مائی ری‘ فیم ڈائریکٹر میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس میں چائلڈ سٹار حورین بھی شامل ہیں۔
ڈرامے کے پروڈیوسرز فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی ہیں اور اسے جلد نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔