اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاداب خان فٹ قرار، ابرار احمد اور خرم شہزاد کا ری ہیب شروع

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اچھی خبر ، قومی ٹیم کے اہم سپنر ابرار احمد اور خرم شہزاد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میں ری ہیب شروع کر دیا جبکہ شاداب خان کو پانچ ہفتے کے ری ہیب کے بعد فٹ قرار دے دیا گیا ہے ۔

آسٹریلیا کے ساتھ  تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ابرار احمد ان فٹ ہوگئے تھے، ابرار احمد کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کے دوران دائیں ٹانگ میں درد کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوئے تھے ۔24 سالہ خرم پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد سٹریس فریکچر کا شکار ہو گئے تھے ۔

دوسری جانب آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا  تاہم اب شاداب خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پانچ ہفتے کی بحالی ( ری ہیب )  کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل نے شاداب خان کے فٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کو یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل ٹیم کے ری ہیب پلان سے گزرنے کے بعد فٹ قرار دیا گیا ،خرم شہزاد اور ابرار احمد کی انجری کی نوعیت کو سمجھنے کے لیے لازمی ٹیسٹ کرایا گیا، دونوں کھلاڑیوں کو ری ہیب پلان فراہم کیا گیا ہے جس پر وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں کام کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے