اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

روہت شرما سابق کپتان بابراعظم سے بھی آگے نکل گئے

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف تیسرا ٹی20 میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے فتوحات کے حوالے سے بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو شکست دی تھی، بھارتی ٹیم نے روہت شرما اور رنکو سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا تاہم میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے ایک اوور میں 16 رنز بنائےجبکہ جواب میں بھارتی ٹیم نے بھی سپر اوور میں 16 رنز کیے اور سپر اوور بھی برابر ہوگیا۔

سپر اوور برابر ہونے کے بعد دوبارہ سپر اوور کروایا گیا، جس میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 11 رنز بنائے تھے جبکہ افغان ٹیم صرف ایک ہی رنز بنا سکی تھی اور یوں بھارت نے افغانستان کو ڈبل سپر اوور میں شکست دے دی۔

ٹیم کی اس جیت کے ساتھ روہت شرما بطور کپتان ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

مختصر ترین فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والوں کی فہرست میں 4 کپتان نمایاں ہیں جن میں افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 فتوحات کے ساتھ پہلے، روہت شرما 54 میچز میں 42 کامیابیوں کے ہمراہ دوسرے اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 71 میچوں میں 42 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست میں چوتھے نمبر پر انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن ہیں جن کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم نے 72 میچوں میں 42 فتوحات اپنے نام کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے