19 Jan 2024
(لاہور نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمان کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں ان کے گھر کے سامنے سے لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان جوہر ٹاؤن میں واقع اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ ان کو گھر کے باہر ہی ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر روک لیا اور ایک ہزار ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے۔
کرکٹر عبد الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج شام مغرب کے بعد جوہر ٹاؤن میں گھر واپس آتے ہوئے میری گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا، واقعہ کے وقت میری بیٹی اور اہلیہ بھی ساتھ موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں نے میری بیٹی پر گن تان لی تھی، ملزموں نے موبائل فون نہیں چھینا تاہم پرس اور جیولری لے کر فرار ہو گئے۔