اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کےلیے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتوانے والے ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن ون سے پشاور زلمی فیملی کا حصہ ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کےلیے زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ ہیں اور پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں۔

ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کےلیے پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پشاور زلمی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔انکا کہنا تھا کہ بطور کپتان پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل 2 کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے