18 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نامور انڈین گلوکار سلیم نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ ایک پوسٹ میں خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق سلیم نے گلوکار کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ان کا راحت فتح علی خان سے خصوصی برادرانہ تعلق ہے۔موسیقار نے مزید لکھا کہ انہیں گلوکار کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوشی ہے اور وہ ان کے ساتھ بلاک بسٹر گانوں او رے پیا، سائیاں، دلگی، مجھ کو تیری ضرورت اور آفرین میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔
انسٹاگرام پر جاری تصویر میں یہ وضاحت موجود نہیں ہے کہ اسے کہاں بنایا گیا ہے،سوشل میڈیا پر گلوکارسلیم کی پوسٹ کو مداحوں کی طرف سے بہت پسند کیا جارہا ہے ۔