18 Jan 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی نے کہا ہےکہ خوشگوار شادی شدہ زندگی کا رازعزت میں پنہاں ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں بلال قریشی کا کہنا تھا کہ شادی ایک فٹبال میچ کی طرح ہے ، فٹبال کے میچ میں جس طرح ٹیم آدھے وقت میں ایک طرف اور آدھے وقت میں دوسری طرف ہوتی ہیں بالکل اسی طرح بیچلر لائف بھی آپ کے ہاف ٹائم کی طرح ہے جس کے بعد آپ کی شادی شدہ زندگی دوسرے حصے کے طور پر شروع ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز عزت میں پنہاں ہے، عزت محبت پیار یہ سب چیزیں شادی شدہ زندگی کے بنیادی جز ہیں، اگر کسی بھی رشتے سے عزت نکال دی جائے تو یہ رشتہ بہت ہلکا ہوجاتا ہے اور ایک ایسا رشتہ بن جاتا ہے جو کبھی بھی کہیں بھی برباد ہوسکتا ہے، یوں سمجھ لیں کہ عزت کسی بھی رشتے کو محفوظ رکھتی ہے ۔