(ویب ڈیسک) فیصل قریشی کی 2024 کے الیکشن ڈے پر خواتین سے انوکھی فرمائش سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔
معروف اداکار،پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن میزبان فیصل قریشی نے پاکستانی خواتین سے انتخابات کے دن یعنی 8 فروری کو گھر پر بریانی بنانے کی فرمائش کی ہے۔
اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام پرسٹوری شیئرکرتے ہوئےلکھا کہ ’میری پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 8 فروری کو گھر میں ضرور بریانی پکائیں تاکہ آپ کے خاوند، بھائی اور بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں‘،اس کے ساتھ ہی اداکار نے دونوں ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا اضافہ کرتے ہوئے’خاموش پیغام‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اداکارکی جانب سےانسٹاگرام سٹوری شیئرکرنے کےبعد صارفین اس پرملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ صارفین نےکہا کہ اداکار نےبہت عمدہ بات کی ہے،جبکہ بعض صارفین نےکہا کہ جو لوگ بریانی کی ایک پلیٹ کے بدلے ووٹ دیتے ہیں جو غربت تلے اس قدر دب چکے ہوتے ہیں کہ انہیں روزمرہ زندگی میں ایک پلیٹ بریانی تک نصیب نہیں ہوتی۔