18 Jan 2024
(ویب ڈیسک) دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کے رکن سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا میں اہم وقت پر غلطیاں کیں،شان مسعود نے بطور کپتان ہمیں مثبت کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹرسلمان علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی فائٹ کی لیکن نتائج نہیں آئے، قومی ٹیم نےاہم وقت پرغلطیاں کیں اس لیے میچز ہارے، پرفارمنس سےمطمئن ہوں، باؤلنگ میں بہتری کی کوشش کر رہا ہوں۔
سلمان علی آغا نےمزید کہا کہ شان مسعود اور مینجمنٹ نے مثبت کھیلنے کا پیغام دیا تھا، دورہ آسٹریلیا سے بہت کچھ سیکھنےکو ملا ہے، پی ایس ایل میں پرفارم کرکےٹی20 ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔