18 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار احسن خان ان دنوں اپنے ٹیٹو کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
اداکار احسن خان نے اپنی گردن پر ایک دلچسپ ٹیٹو بنوایا ہوا ہے جس کے بارے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں نے ٹیٹو بنوایا ہے کیونکہ میں ٹیٹو چاہتا تھا۔
احسن خان نے ٹیٹو بنوانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایک نئے ڈرامے میں کام کررہا ہوں جس میں کردار کیلئے ٹیٹو بنوانا ضروری تھا، ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے روزانہ سیٹ پر آکر نقلی ٹیٹو بنوانا پڑتا تھا جو مجھے ایک مشکل کام لگتا تھا تو اس لیے میں نے ڈرامے کیلئے یہ عارضی ٹیٹو بنوایا ہے جو ہٹ بھی سکتا ہے۔