اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: نیویارک کا آئزن ہاور پارک کسی میچ کی میزبانی نہیں کریگا

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ نیویارک کا آئزن ہاور پارک ٹی20 ورلڈکپ سے قبل کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں آئزن ہاور پارک جون میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے کسی بھی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا جبکہ گراؤنڈ مئی کے آخر تک تیار ہوجائے گا۔ میگا ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی اسی میدان پر مدمقابل آئیں گی۔

آئی سی سی عہدیداروں نے آگاہ کیا کہ ٹی20 ورلڈکپ ٹکٹس کے حوالے سے اہم اعلان بھی اگلے 15 روز میں کردیا جائے گا۔

نیویارک کے آئزن ہاور پارک گراؤنڈ میں پاک بھارت مقابلے سمیت 16 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ پہلا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان 3 جون کو شیڈول ہے۔

ممکنہ طور پر پہلی بار ہوگا کہ آئی سی سی کا کوئی بڑا ایونٹ کسی ایسے مقام پر کھیلا جائے گا جہاں اس سے پہلے کوئی بین الاقوامی میچ منعقد نہیں ہوا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے