(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ حقیقی زندگی ڈراموں سے یکسر مختلف ہے۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ حقیقی زندگی اور ڈراموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کی زندگی ڈراموں کی طرح ہی ہے؟ جس پر اداکارہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی زندگی ڈراموں سے مکمل طور پر مختلف ہے۔
عائزہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ایک ڈرامے میں میں نے "مبشرہ" کا کردار ادا کیا حقیقت میں ایسی نہیں ہوں، اگر حقیقی زندگی میں ڈراموں والے کام کروں تو ممکن ہے مجھے گھر سے ہی نکال دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور اداکارہ کوشش ہوتی ہے اس طرح اداکاری کروں کہ دیکھنے والوں کو وہ حقیقی لگے اس لیے کرداروں کو انتہائی اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
خیال رہے عائزہ خان نے "میں" نامی ڈرامے میں ایک ایسی شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے شوہر کی خوشی کی خاطر ان کی دوسری شادی سابقہ گرل فرینڈ سے کرواتی ہیں۔