اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم کو انفرادی پرفارمنس کا صلہ مل گیا

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، کیویز کیخلاف پاکستان ٹیم کی ناکام مہم کے باوجود بابراعظم کو انفرادی پرفارمنس کا صلہ مل گیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں ابھی تک پاکستان ٹیم فتح کا مزا نہیں چکھ پائی مگر بابراعظم نے تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں، آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر انہوں نے چوتھے نمبر پر جگہ بنائی ہے، ٹاپ تھری پوزیشنز میں کوئی فرق نہیں پڑا، سوریا کمار یادو پہلے، فل سالٹ دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں، بابراعظم کیلئے ایڈن مارکرم کو جگہ خالی کرنا پڑی اور وہ اب پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

یشاسوی جیسوال 7 درجے ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، ایک ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے رائیلی روسو، جوز بٹلر، رت راج گائیکواڈ اور ریزا ہینڈرس ٹاپ 10میں شامل دیگر بیٹرز ہیں۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10میں شامل نہیں، دوسرے میچ میں بہتر کارکردگی کی بدولت حارث رؤف 2درجے ترقی پاکر 14ویں پوزیشن پر آگئے۔

تیسرے میں پٹائی سے ان کی اگلی رینکنگ متاثر ہوسکتی ہے،عادل رشید بدستور پہلے نمبر پر ہیں،ایک ایک درجہ ترقی نے عقیل حسین کو دوسری، وانندو ہسارنگا کو تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، تھیکشانا 2سیڑھیاں چڑھ کر تیسری پوزیشن میں ساجھے دار بن گئے ہیں،اکشر پٹیل نے 12کا جمپ لگاتے ہوئے پانچویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔

روی بشنوئی 4 درجے تنزلی کے بعد چھٹے، راشد ایک درجہ پیچھے ہٹتے ہوئے ساتویں نمبر پر آگئے،تبریز آٹھویں، فضل حق نویں اور ٹوپلے 10ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، شاہین شاہ آفریدی 24اور شاداب خان 25ویں نمبر پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے