(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ازیکا ڈینئل نے تصاویر شیئر کیں جس میں سبز لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے لباس کی میچنگ کے جوگرز بھی پہن رکھے ہیں جبکہ زرد رنگ کا بیگ پکڑی ہوئی ہیں۔
ازیکا ڈینئل نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر سورج کی کرن اندر سے چمکنے کے لیے ایک میٹھی یاد دہانی ہے۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل ازیکا ڈینئل نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی تھی اور مزاحیہ شو کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیڈی شو میں اکثر جاتی رہتی ہوں لاہور میں ایک شو ہوتا ہے وہاں میں ہر سال جاتی ہوں لیکن ایک ہوتا ہے مذاق کرنا اور ایک ہوتا ہے مذاق اڑانا آپ کسی کے بولنے کا مذاق اڑاتے ہیں پھر اس کی آمد کا اور بعد میں اس کے گھر والوں تک پہنچ جاتے ہیں میں نہیں سمجھتی کہ اس طرح کا مذاق ہونا چاہیے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ اس مزاحیہ شو میں بھی ایسا ہی ہوا تھا اور میں روتے ہوئے شو چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ازیکا ڈینئل ڈرامہ سیریل ’چیخ‘’بلا‘ اور ’ڈنک‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان دنوں اداکارہ ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں ’آئرا‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں وہاج علی اور عائزہ خان شامل ہیں۔