اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ کون گائے گا ؟

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف ایک ماہ رہ گیا اور شائقین کو شدت سے پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کا انتظار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشنز میں ترانہ گانے والے گلوکارعلی ظفر سے پی ایس ایل انتظامیہ نے رابطہ کیا اور ان سے گانے بھی لیے لیکن جب فرنچائزز کے علم میں یہ بات آئی تو ایک فرنچائز نے علی ظفر کی مخالفت کی اور مزید دو فرنچائزز نے علی ظفر کی مخالفت کرنے والی فرنچائز کی حمایت کی ۔

ذرائع کے مطابق علی ظفر کی مخالفت ان پر ہراسانی کے کیس کی وجہ سے کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل بہت بڑا برانڈ بن چکا ہے ، ان کی کوشش اور خواہش ہے کہ کسی تنازع میں نہ پڑیں تو بہتر ہے، کسی غیر متنازع گلوکار سے ترانہ بنوایا جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ فرنچائززنے پی سی بی سے درخواست کی کہ علی ظفر کو نہ لیا جائے، ان کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں نہ کسی کو نیچا دکھانا ہے ،مقصد صرف یہ ہے کہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے دیگر گلوکاروں اور پرفارمرز کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 18 مارچ تک جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے