پنجاب گورنمنٹ
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی بیلجیئم کے ہم منصب الیگزینڈر ڈے کروو سے ملاقات
17 Jan 2024
17 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔
انوار الحق کاکڑ سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بیلجیئم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈے کروو نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات میں بین الاقوامی و علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔