اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

زیادہ نمک استعمال کرنیوالے افراد ہوشیار!ماہرین نے بڑی بات بتادی

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے زیادہ نمک استعمال کرنے سے جسم پر ہونیوالے اثرات سے متعلق آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 18 لاکھ 90 ہزار افراد غذا میں نمک کے زیادہ استعمال کے باعث انتقال کر جاتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق نمک کے زیادہ استعمال سے امراض قلب، فالج اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مختلف تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غذا میں نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے جس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھتا ہے،اسی طرح نمک کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار بھی بنا سکتا ہے ،مختصر المدت بنیادوں پر بہت زیادہ نمک کے استعمال سے پیٹ پھولنے کا مسئلہ بہت زیادہ عام ہوتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ نمک جسم میں پانی کو اکٹھا رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تو نمک کی زیادہ مقدار سے اضافی پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے پیٹ پھول جاتا ہے جبکہ بہت زیادہ نمک کے استعمال سے ہاتھ، پیر اور چہرہ سوج سکتے ہیں،اگر آپ کے ہاتھ پیر اچانک کسی وجہ کے بغیر سوج گئے ہیں تو اپنی غذا کا جائزہ لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ یہ زیادہ نمک کے استعمال کا نتیجہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے