اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'کبھی چین پر بھی بمباری کرلیا کرو'پاکستان مخالف فلم بھارتی اداکارکمال راشد خان بھی بول اٹھے

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ بنانے پر بھارتی فلم انڈسٹری کیخلاف بیان داغ دیا۔

کمال راشد خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم  ‘فائٹر’ پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے، اُنہوں نے کہا کہ فلم میں ہریتھک روشن کہتے ہیں کہ ہم تیار ہیں اور اب ہم پاکستان پر بمباری کرنے والے ہیں۔

بھارتی اداکار نے ہریتھک روشن کے اس ڈائیلاگ پر سوال کیا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ہر فلم میں پاکستان پر ہی کیوں بمباری کی جاتی ہے؟ کبھی چین پر بھی بمباری کرلیا کرو، چین بھی ہمارا دشمن ملک ہی ہے، چین پر بمباری کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟

اُنہوں نے فلم کا ایک اور سین بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہریتھک روشن 2،3  ساتھی آفیسرز کو لیکر جاتے ہیں اور ہاتھا پائی کرکے پاکستان کو مکمل طور پر تباہ کردیتے ہیں، تو میں یہاں بالی ووڈ سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہر دوسری تیسری فلم میں ہمارے بہادر اداکار پاکستان کو تباہ کرکے آجاتے ہیں تو پھر یومِ دفاع پر بھارتی فوج کے ہتھیاروں پر لاکھوں، کروڑوں پیسے کیوں خرچ کیے جاتے ہیں؟

کمال راشد خان نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں کہ ہر 6 مہینے بعد ہریتھک روشن کو ہی پاکستان بھیج دیا کریں تاکہ وہ پاکستان کو تباہ کردے، پھر بھارتی فوج کا تو کوئی کام ہی باقی نہیں رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے