اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان دنیا بھر میں راہداری کیلئے اہم ملک ہے: انوار الحق کاکڑ

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہو رہی ہے، پاکستان دنیا بھر میں راہداری کیلئے اہم ملک ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے’’ پاتھ فائنڈرز بریک فاسٹ ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریب میں مدعو کرنے پر منتظمین کا شکرگزار ہوں۔ تقریب میں معروف پاکستانی، عالمی دانشور،مصنفین اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ 24 کروڑ آبادی والا پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان کسی ایک مذہب اور زبان کا ملک نہیں ہے یہاں مختلف قومیں بستی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، مؤثر طرز حکمرانی کے ذریعے ہم نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان محل وقوع کے لحاظ سے اہم تجارتی سنگم پر موجود ملک ہے، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، ہمارا ملک سیاحت کیلئے بہترین جگہ ہے، وطن عزیز کی ثقافت دنیا کیلئے دلچسپی کا باعث ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے