اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور والٹن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور بننے سے والٹن روڈ سگنل فری ہو جائے گا، پہلے والٹن روڈ پر 1.2 ارب روپے سے 2 یوٹرنز بنانے کا ارادہ تھا، لیکن میجر اسحاق شہید فلائی اوور ایک ارب روپے سے بنائیں گے جس سے بچت ہو گی، میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور بننے سے ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا گلبرگ سے والٹن تک ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لئے بریج بنا رہے ہیں جو 15 فروری تک مکمل ہو جائے گا، منصوبے پر دن رات کام جاری ہے، سی بی ڈی میں 9 ارب روپے سے ڈرینج پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے جس سے والٹن، ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کی آبادیاں مستفید ہوں گی، والٹن، ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ میں لکشمی چوک سے بھی زیادہ پانی جمع ہوتا تھا اور ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات ہوتی تھیں، علاقے میں ٹریفک اور ڈرینج کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا بڑی امید ہے کہ میجر محمد اسحاق فلائی اوور 120 دن سے قبل مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، سی بی ڈی، محکمہ ہاؤسنگ، این ایل سی اور دیگر ٹیمز ملکر ماضی کی طرح زبردست فلائی اوور بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے