17 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستانی سندھی ڈراموں کے معروف اداکار میر محمد لاکھو 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سندھی ڈراموں میں بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے اداکار کے بیٹے اکبر لاکھو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد میر محمد لاکھو عارضہ قلب اور پھیپھڑوں میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ والد کی 2 روز قبل زیادہ طبیعت ناساز ہوئی اور ان کا انتقال ہوگیا ،تاہم آبائی گاؤں میں ان کی تدفین کی گئی ہے۔واضح رہے کہ میر محمد لاکھو نے کراچی سینٹر سے سندھی ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے اردو ، بلوچی زبان کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔