(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔
سجل علی 17 جنوری 1994 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے سال 2011 میں ڈرامہ سیریل "محمود آباد کی ملکائیں" سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، سجل علی پاکستان شوبز میں نام کمانے کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
انہوں نے 2017 میں بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم "موم" میں کام کیا جس میں وہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔
گزشتہ شب سجل کی چھوٹی بہن صبور علی نے انہیں سالگرہ پر سرپرائز دیتے ہوئے ایک کیفے میں برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا اور اس سرپرائز کی جھلکیاں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیں۔
مذکورہ ویڈیو میں سجل علی نیلی سوئٹ شرٹ پہنے ایک کیفے میں موجود ہیں جہاں انہیں صبور علی نے سالگرہ کا سرپرائز دیا جسے دیکھ کر سجل کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔