اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ ’ڈراپ ان‘ پچ پر کھیلا جائیگا

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ’ڈراپ ان‘ پچ پر کھیلا جائے گا جبکہ نیویارک میں ہائی وولٹیج مقابلے کے میدان کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔

رواں برس ٹی 20 ورلڈکپ جون اور جولائی میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا، کریبیئن جزائر میں پہلے بھی کرکٹ کے میگا ایونٹ ہوتے رہے ہیں، البتہ امریکا میں پہلی بار اتنا بڑا ایونٹ منعقد ہونے والا ہے، وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ سہولیات کی بروقت دستیابی کے حوالے سے کچھ خدشات بھی پائے جاتے ہیں البتہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور ورلڈکپ کے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو امریکا میں بھی میچز کے کامیاب انعقاد کیلیے پُراعتماد ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میامی اور ڈیلس میں کرکٹ میچز ہوتے رہے ہیں، نیویارک میزبان وینیوز میں شامل ہے وہاں پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ بھی ہوگا۔

انٹرنیشنل میچز کے میزبانی کیلئے نیویارک میں عارضی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس بارے میں گریو نے کہا کہ میں وہاں پر مقابلوں کے حوالے سے کافی پُراعتماد ہوں، پچ ڈراپ ان ہوگی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میچز ایسی ہی پچز پر کھیلے جاتے ہیں، ہمیں بہترین کیوریٹر کی خدمات میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سپورٹس کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، میامی کو صرف ہفتے کے اختتام پر فارمولاون وینیو میں تبدیل کردیا گیا تھا، ہمیں بھی اگر بروقت انتظامات مکمل ہونے کا یقین نہیں ہوتا تو ہم کبھی وہاں میچز کے انعقاد کا نہ سوچتے، میں سمجھتا ہوں کہ جب نیویارک کا عارضی وینیو تیار ہوجائے گا تو آپ بھی اسے دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

ایک سوال پر جونی گریو نے کہا کہ ہم اپنے ٹائم زون میں کرکٹ کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں، امریکا میں ایونٹ کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے، وہاں پر بڑے سپانسرز اور براڈکاسٹرز موجود ہیں، ان سے کرکٹ کو فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2007ء میں اپنے گراؤنڈز پر ون ڈے ورلڈکپ سے بہت کچھ سیکھا، بعد میں کئی ملٹی ٹیم ایونٹس کی عمدہ میزبانی کی، اس بار بھی ہمیں 2 الگ ممالک میں انعقاد کے باوجود ایونٹ کے انتہائی کامیاب ہونے کی پوری امید ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے