(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے زندگی کے ہمسفر میں پائی جانے والی خوبیاں بتا دیں۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شوہر میں پائی جانے والی خصوصیات سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا ہمسفر ہونا چاہیے جو ایک اچھا انسان ہو ، دل کا بہت اچھا ہو، تیز اورذہین ہونا چاہئے، صورت سے زیادہ سیرت کا اچھا ہونا چاہئے۔
یمنیٰ نے انکشاف کیا کہ فی الحال مجھے کوئی پسند نہیں اور نہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ ہے۔
میزبان نے اداکارہ سے ان کے پسندیدہ ہیرو سے متعلق سوال کیاجس پر یمنیٰ زیدی نے کہا کہ "مجھے ٹام کروز پسند ہیں لیکن میں انہیں ہیرو کے طور پر ہی پسند کرتی ہوں، تاہم میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر مجھ سے کم اچھے نظر آئیں۔