اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رشید ناز کو مداحوں سے جدا ہوئے دو برس بیت گئے

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے نامور اداکار رشید ناز کو اپنے پرستاروں سے جدا ہوئے دو برس بیت گئے۔

رشید ناز کا شمار 1980 اور 1990 کی دہائی کے مقبول اداکاروں میں ہوتا تھا، شاندار فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ برائے حسن کار کردگی سے بھی نوازا گیا۔

9 ستمبر 1948 کو خیبرپختونخوا میں آنکھ کھولنے والے رشید ناز نے کئی پشتو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا، ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا تاہم پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔

رشید ناز کے دیگر مقبول ڈراموں میں خدا زمین سے گیا نہیں، انکار، انوکھی، اپنے ہوئے پرائے، غلام گردش، دوسرا آسمان، ناموس، پتھر، دشت سمیت دیگر ڈرامے شامل تھے۔

1988 میں، انہوں نے اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی پہلی اردو فلم سید نور کی ’ڈکیت‘ تھی تاہم شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ میں ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

شوبز کی دنیا کا یہ روشن ستارہ 17 جنوری 2022 کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے