16 Jan 2024
(لاہور نیوز) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
دوران عدت نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سول جج قدرت اللہ نے کی، سینئر سول جج قدرت اللہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، فرد جرم سناتے وقت بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود تھے، تاہم بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
وکلاء صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اس کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی جانب سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کیے جانے کی پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے مخالفت کی تھی۔