16 Jan 2024
(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ لے اڑے۔
پیٹ کمنز کو دسمبر کی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگیوں میں بنگلا دیش کےتیج الاسلام،نیوزی لینڈ کےگلین فلپس بھی شامل تھے۔