اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز کراچی میں بھی پی ایس ایل ٹائٹل جیتے گی: عاطف رانا

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل 9 میں اس مرتبہ کراچی میں اپنی قسمت آزمائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ لاہور میں 2 مرتبہ بیک ٹو بیک پی ایس ایل ٹرافی جیتی، کراچی میں ایک مرتبہ فائنل ہارے لیکن اس مرتبہ جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کیلئے تیاری اچھی ہے ٹیم تیار ہو چکی ہے، اب میدان میں اچھا پرفارم کرنا ہے، لاہور کے بعد اب کراچی میں بھی اچھی پرفارمنس ہوگی اور ٹائٹل جیتیں گے۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 9 کا ایک اچھا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے، خواہش تھی کہ فائنل لاہور میں ہوتا لیکن کوئی بات نہیں،لاہور قلندرز کے گزشتہ برس 13 میچز ہاؤس فل تھے، امید ہے کہ فینز اس مرتبہ بھی لاہور قلندرز کی پذیرائی کریں گے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ پی ایس ایل کے چیلنجز پہلے سے بڑھ چکے ہیں، مارکیٹ چھوٹی ہے، مالی مسائل بھی ہیں، دیگر لیگز کے انعقاد سے بھی مسائل ہیں لیکن پی ایس ایل کے چیلنجز پہلے روز سے ہیں، امید ہے کہ پی ایس ایل کا برانڈ مزید بڑھے گا تو چیلنجز کم ہوں گے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے