اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل اعتراض نے مؤقف اپنایا کہ شیخ رشید نے 4 لاکھ 40 ہزار کے واجبات ادا نہیں کئے، سربراہ عوامی مسلم لیگ ڈیفالٹر ہیں، انہوں نے اپنی پراپرٹی اپنے کاغذات میں ظاہر نہیں کی، شیخ رشید نے مری میں موجود ریسٹ ہاؤس کا کرایہ ادا نہیں کیا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے مطابق انتخابی امیدوار کو 10 ہزار سے زیادہ کا ڈیفالٹر نہیں ہونا چاہیے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کوئی نہ کوئی آواز تو اسمبلی میں آنے دیں جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ نئی اور ترو تازہ آواز آنی چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے