16 Jan 2024
(ویب ڈیسک) اداکارہ فاطمہ آفندی کے گھر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
فاطمہ آفندی کے شوہر اداکار کنور ارسلان نے آگ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔
اداکار کنور ارسلان نے آگ سے گھر کے متاثرہ حصے کی صفائی کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی۔ تمام اہل خانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں ۔مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اداکار نے آگ لگنے کی وجہ اور مزید تفصیل نہیں بتائی۔ پوسٹ سامنے آنے کے بعد فاطمہ آفندی اور ارسلان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سلامتی کی دعائیں دیں۔
گزشتہ برس اداکار منیب بٹ اوراداکارہ ایمن خان کے گھر میں سیوریج کا دھماکا بھی ہوا تھا اور اس پر بھی اداکاروں کے مداح پریشان ہو گئے تھے۔